ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہري ملک کے مختلف شہروں کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سياسي اور سماجي اصلاحات کا مطالبہ دہرايا-
بحرين کے دارالحکومت منامہ ميں بھي کئي مقامات پر ايسے مظاہرے کئے گئے جن ميں شريک لوگ سعودي عرب سميت تمام غير ملکي فوجيوں کي واپسي کا مطالبہ کر رہے تھے-
مظاہرين نے سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمہوريت کے حق ميں نعرے لگائے –
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں قومي پرچم اور انقلابي تحريک کے دوران شہيد اور گرفتار ہونے والوں کي تصاوير اٹھار رکھي تھيں- کہا جارہا ہے کہ بحرين کي شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے سعودي فوجيوں کے ساتھ ملکر کئي مقامات پر مظاہرين پر آنسو گيس کے گولے پھينکے اور فائرکريکروں کا آزادانہ استعمال کيا- متعدد مقامات پر بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر فائرنگ بھي کي ہے جس ميں درجنوں افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے-
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے جمہوري تحريک جاري ہے اور لوگ عوام کي منتخب کردہ جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-
بحرين ميں جاري انقلابي تحريک کے دوران سيکورٹي فورس تشدد آميز اقدامات کے نتيجے ميں اب تک درجنوں مظاہرين شہيد اور سيکڑوں زخمي ہوچکے ہيں- بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کر کے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے جن ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں.
.....
/169